اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عبرانی میڈیا کے مطابق، نیتن یاھو نے اسرائیلی کونسل سے اکتوبر میں یہودی تعطیلات کے اختتام کے بعد اجلاس کی منصوبہ بندی اور عمارت بنانے کے لئے کہا تاکہ مغربی کنارے میں مختلف بستیوں میں 5 ہزار رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کیا جاسکے۔
عبرانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ نیتن یاہو نے اس بارے میں اپنا فیصلہ اس وقت لیا جب مغربی کنارے میں آبادکاروں کے رہنماؤں نے حال ہی میں ان سے رابطہ کیا اور انہیں اس طرح کا اقدام اٹھانے پر راضی کیا۔
حالیہ ہفتوں میں ، آباد کار رہنماؤں نے نیتن یاہو کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں آبادکاری میں توسیع کے بارے میں ان سے جو وعدے کئے تھے ، کو آبادکاری کے منصوبوں کی منظوری دینے اور کونسل پر دباؤ ڈالنے پر ہچکچاہٹ کے خلاف بھی احتجاج کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲